عالمی میڈیا میں پرینکا گاندھی کی زبردست مقبولیت 

,

   

نئی دہلی : خارجہ پالیسی سے متعلق امریکہ کی ایک انتہائی معروف او راہم میگزین نے کہا ہے کہ پرینکا گاندھی کے قومی سیاست میں آنے سے زبردست اثرات ہوں گے ۔ میگزین میں مزید لکھا ہے کہ پرینکا کے کانگریس جنرل سکریٹری بننے سے بھلے ہی انتخابی مستقبل پر پڑھنے والے اثرات واضح نہیں ہے ۔

لیکن اس سے برسر اقتدار بی جے پی کے مقابلہ میں کانگریس کو اپنے وسائل او رفنڈ کی تفریق کو ختم کرنے میں ضرور مدد ملے گی ۔کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کا مشہور میگزین فارن پالیسی میں بھی پرینکا گاندھی کی ستائش کی گئی ہے ۔ میگزین میں تازہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کی نئی اسٹار پر چارک بھلے ہی انتخاب نہیں لڑے لیکن ایسے ملک میں پارٹی مالی ایشوز کے تفریق کو کم کرسکتی ہے ۔ انتخابات میں کامیاب ہونے کیلئے فنڈ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کو گذشتہ ماہ اترپردیش کا انچارج مقرر کیا ہے او ردو روز قبل لکھنؤ میں ایک زبردست روڈ شو بھی نکالا گیا تھا ۔

میگزین میں کہا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی کے قومی سیاست میںآنے سے ظاہری طور پر بھی پارٹی کارکنان میں حوصلہ بڑھا ہے جس کی بہت زیادہ ضرورت تھی ۔ ایک اور عالمی میگزین کوسٹ آف ڈیمو کرسی او رپولیٹیکل فائنانس ان انڈیا کے مصنف کا کہنا ہے کہ گاندھی نے ایسے وقت میں سیاست میں قدم رکھا ہے جب کانگریس کو اس کی انتہائی ضرورت تھی ۔ پرینکا گاندھی کے ٹوئیٹر پر اندرون ۲۴؍ گھنٹے میں دو لاکھ فالوور بن گئے ہیں ۔