نیویارک۔ عالمی نمبرایک جینک سنر نے امریکی نمبرایک ٹیلر فرٹزکو 6-3، 6-4، 7-5 سے شکست دے کر اپنا پہلا یو ایس اوپن اور دوسرا بڑا خطاب اپنے نام کیا ہے ۔ اپنی دوگھنٹے اور16 منٹ طویل مقابلے میں کامیابی کے ساتھ سنر میٹس ولنڈر، راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے بعد ایک ہی سیزن میں ہارڈ کورٹس پر آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن جیتنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ اے ٹی پی کے اعدادوشمار کے مطابق سنر نے اب 2024 کے ایک شاندار سیزن میں ٹور لیڈنگ چھ خطابات جیت لیے ہیں اور اے ٹی پی کے سال کے آخر میں نمبرایک مقام کا دعویٰ کرنے کی جنگ میں اپنے قریب ترین حریف الیگزینڈر زویریف سے 4,105 پوائنٹس آگے بڑھ گئے ہیں۔ اطالوی کھلاڑی نے 47 سال تک ایک ہی سیزن میں اپنے پہلے دوگرانڈ سلام خطابات جیتنے والے پہلے شخص بن گئے۔ قبل ازیں جمی کونرز (1974) اور گیلرمو ولاس (1977) نے یہ کارنامے انجام دئے ہیں، سنر اوپن ایرا میں ایک ہی سیزن میں اپنے پہلے دو گرانڈ سلام خطابات جیتنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ 21 ویں صدی میں نوواک جوکووچ، راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے ساتھ ساتھ کارلوس الکاراز کے صرف انتہائی غالب بگ 3 نے ایک ہی سیزن میں متعدد گرانڈ سلام جیتے ہیں اب نئے چمپئن سننر اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔