عالمی وبا نے ہمیں سکھایا ہے کہ جب تک سبھی محفوظ نہیں ہوں گے ،کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا:پروین پوار

   

نئی دہلی : صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے گجرات کے گاندھی نگر میں جمعرات کے روز جی۔20ممالک کے وزرائے صحت کی میٹنگ سے پہلے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر پروین پوار نے کہا کہ ہندوستان کی جی ۔20کی صدارت وسودھیو کٹمبکم ( دنیا ایک خاندان ہے )کے فلسفے پر مبنی ہے – یہ عالمی صحت کے شعبے کے لیے زیادہ اہم ہے کیونکہ وبا نے سکھایا ہے جب تک سبھی محفوظ نہیں ہوں گے ، کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا’۔اس موقع پر نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال بھی موجود تھے ۔محترمہ بھارتی پروین پوار نے ہندوستان کے جی ۔20صدارت کے ہیلتھ ورکنگ گروپس میں ہونے والی اہم بات چیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تیاری اور رسپانس شروع سے ہی ہر جی ۔20ہیلتھ ورکنگ گروپ میں بنیادی ترجیح رہی ہے۔