عالمی وبا کے دوران صحت مند طرز زندگی پر المنڈ بورڈ کے سیشن کا انعقاد

   

حیدرآباد :۔ کووڈ 19 عالمی وبا کے دور میں دنیا بھر اور خصوصاً ہندوستانی عوام کو معمول کے نئے اصول میں ڈھالنے کے لیے المنڈ بورڈ آف کیلیفورنیا نے وبائی کے اس ماحول میں خاندان کی صحت اور تغذیہ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر سیشن کا اہتمام کیا ۔ حالیہ ملک بھر میں صحت کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرائی گئی اور خاندانی احتیاطی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس کے علاوہ روزمرہ کی غذا اور طرز زندگی کو بھی اس سیشن میں شامل کیا گیا تھا ۔ اس سیشن میں اداکار اور شو کی میزبان شرمیلا کسالا نے مخاطب کیا اور سلیبرٹی فٹنس کی ماہر وٹرینر کرن دمبلا کے علاوہ شیلا کرشنا سوامی ، نیوٹریشن و ویل نیس کنسلٹنٹ بھی اس سیشن میں موجود تھے ۔۔