عالمی ورثہ والے فلسطینی علاقے پر یہودی بستی بسانے کی اجازت

   

تل ابیب : اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیے گئے علاقے پر نئی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی۔اسرائیل کے انتہا پسند سیاستدان اور وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے دفتر نے جوش عتصیون کے علاقے میں نئی بستی کی تعمیر کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔خیال رہے کہ 1967 میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضہ کیے جانے کے بعد یہاں تعمیر ہونے والی تمام بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔جس بستی کی منظوری دی گئی ہے اس کی جگہ جوش عتصیون اور فلسطینی شہر بیت لحم کے درمیان واقع ہے۔