میڈرڈ ۔ بین پارلیمانی یونین کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی شوریٰ کونسل میڈرڈ پہنچ گیا ہے۔ مذکورہ پارلیمانی اجلاس اپنی نوعیت کا 143 واں اجلاس ہے جس میں کنگ فلپ ہشتم، آئی پی یو صدر دوارتے پچیکو، اسپینش کانگریس آف ڈپوٹیز مریگزیل بٹیٹ، سنیٹ صدر اینڈرجیل اور پارلیمنٹ اسپیکرس اور 179 ممالک کے دیگر وفود بھی شرکت کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کی قیادت اسپیکر عبداللہ الشیخ کررہے ہیں۔