عالمی چمپئن انگلینڈ کے خلافبنگلہ دیش کا کلین سوئپ

   

ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش نے لٹن داس اور نجم الحسین شانتو کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔عالمی چمپئن انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی اس کامیابی کی ہر گوشے سے تعریف ہورہی ہے ۔ میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، نجم الحسن نے 36 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی۔ اختتامی اوورز میں انگلینڈ کے بیٹرس چھ رنز فی اوورزکی زائد کی اوسط سے رنز نہ بنا سکے اور مقررہ اوورز میں ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی بنا سکی۔