عالمی چمپیئن بنگلہ دیشی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

   

ڈھاکہ ۔14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی جونئر ٹیم جس نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں 4 مرتبہ کی چمپن ہندوستانی ٹیم کو مات دی تھی اس کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔ ایرپورٹ پر وزیر کھیل زاہد احسان اور بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا، انھیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی بس میں اسٹیڈیم لے جایا گیا، راستے میں لوگ دونوں جانب کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے اور ہم چمپن ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بھی ہزاروں شائقین نے اپنے جونیئر ہیروز کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ آئندہ ہفتے وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔یادرہے کہ ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں اور بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔