دوسرے میاچ میں مہمان ٹیم کو 3-2سے ہراکر پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست
بھونیشور9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) علمی چمپئن بلجیم نے آج دوسرے میاچ میں ہندوستان کو 3-2سے ہراکر پہلے میاچ میں شکست کا بدلہ لے لیااور پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہوگئی۔میزبان ہندوستان نے سنسنی خیز مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم بیلجئیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی کے مقابلے میں ہفتہ کے روز دو۔ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی جیت درج کی۔کالنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے دنیا اور یورپی چیمپئن ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھ کر شاندار جیت درج کی۔ ہندوستان کی طرف سے مندیپ سنگھ نے دوسرے منٹ میں اور رمندیپ سنگھ نے 46 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ بیلجئیم کا واحد گول گاتیھئر بورڈ نے 33 ویں منٹ میں کیا۔ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کر چکی ٹیم انڈیا کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے۔ دنیا کی پانچویں نمبر کی ٹیم ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیل رہی ہے اور اس ٹورنمنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو اسی اسٹیڈیم میں پہلے مقابلے میں پانچ۔ دو سے شکست دی تھی۔دوسرے میچ میں مقررہ وقت پر اسکور 3-3 سے برابر رہا تھا لیکن ہندوستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹورنامنٹ میں مقررہ وقت پر میچ ڈرا رہنے پر ایک پوائنٹس ملتا ہے اور شوٹ آؤٹ میں جیتنے پر ایک بونس پوائنٹس بھی ملتا ہے جس سے ٹیم کے دو پوائنٹس ہو جاتے ہیں۔ ہندوستان کو ہالینڈ کے خلاف دوسرے میچ سے دو پوائنٹس ملے تھے۔اسی کالنگا اسٹیڈیم میں دو سال پہلے 2018 میں عالمی چیمپئن بننے والے بیلجئیم کی پانچ میچوں میں یہ پہلی شکست ہے لیکن وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر برقرار ہے۔ ہندوستانی ٹیم آج وہ مظاہرہ دہرانے میں ناکام رہی۔