دراصل ہندوستانی ٹیم افغانستان یا انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں بھگوا رنگ کی جرسی پہن کر میدان پر اتر سکتی ہے ۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ افغانستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جرسی کا رنگ بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی جرسی کا رنگ ہے ۔
آئی سی سی کا قانون ہے کہ ایک میچ میں ایک جیسے رنگ والی جرسی پہن کر دونوں ٹیمیں میدان پر نہیں اتر سکتی ہیں ۔ ایسے میں ایک ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل کیا جانا چاہئے ۔ یہ قانون فٹ بال کے میچوں میں پہنی جانے والی جرسی سے ترغیب پاکر بنایا گیا ہے ۔ ایسے معاملات میں میزبان ٹیم کو ہی اپنی سابق مقررہ رنگ کی جرسی پہننے کی اجازت ہوتی ہے۔
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کی ہری جرسی کو دیکھتے ہوئے پیلے رنگ کی جرسی پہنی تھی ۔ جبکہ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو اپنی جرسی بدلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی جرسیوں کا رنگ کسی بھی ٹیم سے مماثلت نہیں رکھتا ہے۔
حالانکہ ہندوستانی ٹیم کی کٹ اسپانسپر کمپنی نائک نے اس سلسلہ میں ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے کہ ٹیم انڈیا کی جرسی کا رنگ کیا ہوگا ۔ تاہم بتایا جارہا ہے کہ یہ بھگوا رنگ کا ہوگا اور اس کے کالر پر نیلی پٹی ہوگی ۔ حالانکہ یہ بات اور حیران کرنے والی ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ ہفتہ تک اس نئی جرسی کو دیکھا تک نہیں ہے ، جس کی وجہ سے تذبذب برقرار ہے کہ کیا واقعی ٹیم انڈیا کی جرسی کا رنگ بدلنے والا ہے