دبئی۔ 30؍مارچ ( ایجنسیز)دبئی میں ہونے والی عالمی گھڑدوڑ میں امریکی گھوڑے نے میدان مار لیا۔اس بین الاقوامی مقابلے میں اعلیٰ نسل کے گھوڑوں نے حصہ لیا جہاں امریکی گھوڑا ’’میگنی ٹیوڈ‘‘ فاتح قرار پایا۔ جیتنے والے گھڑ سوار کو 12 ملین ڈالر انعام میں دیے گئے جبکہ دبئی ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 30.5 ملین ڈالر رہی۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ یو اے ای کیلئے ایک اور اہم کامیابی ہے۔