عالمی یوم آزادی صحافت، گورنر تلنگانہ کی میڈیا برادری کو مبارکباد

   

حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ٹی سندرا راجن نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میڈیا برادری کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں گورنر نے کہاکہ اس سال عالمی یوم آزادی صحافت کا نظریہ خوف یا طرفداری کے بغیر صحافت ہے۔ گورنر نے توقع ظاہر کی کہ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان پُل کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔