عالمی یوم خواتین : مدھیہ پردیش چیف منسٹر کیلئے خاتون سکیورٹی عملہ اور خاتون ڈرائیور

,

   


بھوپال : مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی سکیورٹی ٹیم نے آج خاتون عملہ کو تعینات کیا گیا جبکہ خاتون ڈرائیور نے اُن کی کار چلائی ۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر یہ اقدام کیا گیا ۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے بعد ازاں بھوپال کے نہرو نگر میں خاتون سنٹیشن ورکرس سے بات چیت کی اور ایک سڑک پر خود اُنھوں نے بھی صفائی کی ۔