حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : خواتین کے ایک عملے نے پیر کو بین الاقوامی یوم خواتین کی افتتاحی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر گنٹور ، رایا گاڈا ٹرین چلائی ۔ ٹرین کو وشاکھا پٹنم ریلوے اسٹیشن پر ڈیویژنل ریلوے منیجر للت جوہرا نے ہری جھنڈی دکھائی اور روانہ کیا ۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کا والٹیٹر ڈیویژن خواتین کو ٹریک کی دیکھ بھال ، ٹرین آپریشنز ، لوکو آپریشنس ، ٹکٹ چیکنگ اور انتظامیہ جیسے اہم کاموں میں شامل کر کے خواتین کو با اختیار بنانے کو فروغ دے رہا ہے ۔ ڈی آر ایم نے کہا کہ ڈیویژن نے لوکو موٹیو کی دیکھ بھال کے لیے لوکو شیڈز پر تمام خواتین ٹیمیں ، میری سہیلی اور سبھدرا واہنی ، اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں خواتین مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ڈیویژن میں 1600 سے زائد خواتین ملازمین چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں جو مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں ۔۔ ش