عالمی یوم خواتین کے موقع پر شہر میں مختلف پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف گروپس کی جانب سے شہر میں پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ شی ٹیم حیدرآباد کی جانب سے جنسی مساوات ، 2k اور 5k رن کا پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر اتوار 6 مارچ کو اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے انہیں ٹی شرٹ فراہم کیا جائے گا ۔ اسی طرح مشہور کامیڈین راج شیکھر ممی دانا اور روہت سوان کا منگل کی رات فلم نگر میں پروگرام ہوگا جس میں صرف خواتین کو داخلہ دیا جائے گا ۔۔