نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور لوگوں کو سستی صحت خدمات مہیا کرانے کے لئے سرکاری اسکیموں کی تعریف کی۔عالمی یوم صحت پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کیا، جس کا مطلب ہے ‘اچھی صحت سب سے بڑی نعمت ہے ، صحت سب کا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ آیوشمان بھارت اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہریوں کو سستی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے ۔ ہماری توجہ شہریوں کو اچھے معیار اور سستی صحت خدمات کو یقینی بنانے پر ہے ۔ یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی صحت کی اسکیم آیوشمان بھارت نافذ ہے ۔