عالمی یوم ماحولیات، قبضہ جات ختم، ہریالی میں اضافہ

   

بیدر5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر محکمہ جنگلات بیدر ضلع میں تردیدی بنیاد پرجنگلات کی زمین پر ناجائز قبضہ جات کو ختم کرنے اور ہر یالی بڑھانے کیلئے کام کررہاہے ۔محکمہ جنگلات کے مطابق ضلع میں تقریبا 4ہزار ایکڑ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کیاگیا ہے تاہم گذشتہ دوسالوں میں ایک ہزار747ایکٹر ناجائز قبضہ جات کو بغیرکسی پریشانی کے ہٹاکر اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ زیادہ تر ایسے قبضہ جات بیدر اور ہمناآباد تعلقہ کے تحت آتاہے اس کے بعد بسواکلیان ، بھالکی، ہلسور، اور اوراد ہیں ۔اور اس طرح ناجائز قبضہ جات ختم کرکے جنگلاتی علاقہ کی زمین کے ارد گرد باڑ لگادی گئی ہے،اور مار کر پوسٹس لگائی گئی ہیں وہاں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔ اور ان کی پرورش دیکھ بھال کی جارہی ہے ،نتیجتاً علاقہ سر و سبز و شاداب ہورہاہے اس کے باوجود ضلع کے محکمہ جنگلات کی تقریبا 2000ایکٹر زمین پر ناجائز قبضہ جات میں ہے اس سے صاف کرنے کا عمل جاری ہے اس میں تاقیر ہورہی ہے کیوںکہ کچھ معاملہ عدالت میں زیر دوران ہیں۔محکمہ جنگلات کے حکام کو یقین ہے کہ صد فیصد محکمہ جنگلات کے حکام کو یقین ہے کہ یہ زمینات محکمہ کے کنڑول میں آجائینگی ۔