عالمی یوم کینسر :گورنر اور کویتا کا ٹوئیٹر پیام

   

حیدرآباد: عالمی یوم کینسر کے موقع پر تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن اور تلنگانہ رکن قانون ساز کونسل و تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر کے کویتا نے اپنا پیام جاری کیا ہے ۔گورنر نے کہا کہ کینسر عالمی سطح پر اموات کی دوسری اہم وجہ ہے ۔سال 2021کا موضوع میں اور میں کروں گاسے کینسر کے تعلق سے غلط فہمیوں کو دور کیاجاسکتا ہے ۔کینسرکے تعلق سے صحیح معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔دوسری طرف کویتا نے صحت کے تئیں کافی محتاط رہنے اور اس کا خیال رکھنے کا عہد کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔