پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں اپنا بیان واپس لیتی ہوں۔ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے مہادیو شیو کی اس طرح میرے سامنے بار بار توہین کی جا رہی تھی جسے میں برداشت نہیں کر سکی اور میں غصے میں آکر یہ سب باتیں کردی اگر میرے بیان سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں اپنا بیان واپس لیتی ہوں۔