گروپ کی 30 ویں سالگرہ پر مزید ممالک میں ریٹیل شورومس کھولنے کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے جو عالمی سطح کا چھٹا بڑا جیویلری ریٹیلر ہے اور جس کے 10 ممالک میں312 شورومس ہیں ، بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنا نیا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے ۔ عالیہ بھٹ کم عرصہ میں بے شمار بلاکس بسٹر فلموں کے ساتھ بھارت کی پسندیدہ و مقبول ترین اداکارہ بن کر ابھری ہیں ۔ انہوں نے بہ حیثیت اداکارہ اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں ، منسکرالمزاجی اور حسن جمال کے لیے خوب داد پائی ہیں جو بھارت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ استعداد کے حامل اداکاروں کے نئے دور کی نمائندہ ہیں ۔ مالا بار کے لیے انیل کپور ، کرینہ کپور خان اور کارتی بھی تشہیر کرچکے ہیں ۔ عالیہ بھٹ کو مالا بار گروپ کے ’ برائیڈس آف انڈیا 2023 ‘ مہم میں نمایاں کیا جائے گا ۔ وہ ’ ہرٹ آف اسٹون ‘ فلم سے ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھ رہی ہیں ۔ یہ فلم بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے ۔ عالیہ بھٹ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کا اعلان مالا بار گروپ کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا جو 1993 ء میں شروع کیا گیا تھا ۔ بھارت ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عربیہ ، قطر ، بحرین ، عمان ، کویت ، ملیشیا ، سنگاپور اور امریکہ میں توسیعی ریٹیل ورک کے ساتھ عالیہ بھٹ کو برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر سائن کرنے سے برانڈ کو ایک نئی عالمی شناخت حاصل ہوگی چونکہ گروپ نے برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینڈا ، جنوبی افریقہ ، مصر ، بنگلہ دیش ، ترکی اور نیوزی لینڈ میں نئی مارکٹس پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہے ، علاوہ ازیں موجودہ مارکٹس میں بھی اپنے وجود کو مضبوط بنانے والا ہے ۔ عالیہ بھٹ نے برانڈ ایمبسیڈر بنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ میں ایک مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس جیسے ایک عالمی برانڈ کا چہرہ بنتے ہوئے مسرور ہوں ۔ بھارتیوں اور برصغیر ہند کے ناظرین میں شرف قبولیت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک انہیں جو شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ ہمارے لیے عظیم فخر کا باعث ہونا چاہئے اور میں مالا بار فیملی کا ایک حصہ بنتے ہوئے اپنے انکسار کا اظہار کرتی ہوں ۔ جیسا کہ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اپنے اولوالعزم توسیعی منصوبہ پر عمل پیرا ہونے پر تیار ہیں ۔ میں دنیا بھر میں زیورات کے شوقین تک ان کی مزید رسائی کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بے چینی سے منتظر ہوں ‘ ۔ صدر نشین مالا بار گروپ مسٹر ایم پی احمد نے کہا ’ ہم مالا بار فیملی میں عالیہ بھٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پرجوش ہیں ۔ برسوں سے ہمارے برانڈ ایمبسیڈرس نے ہمارے صارفین کی آنکھوں میں ہمارے برانڈ کے موقف کو بلند کرنے میں ایک معاون کردار ادا کیا ہے اور ہم مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس عالیہ بھٹ کے ساتھ انہیں برانڈ کا چہرہ بناتے ہوئے نئی بلندیوں پر پہنچانے کوشاں ہیں ۔ ہمارا مقصد زیورات دستکاری ، فروغ اور فروختگی کے ذریعہ جو بھارتی فنون ، ثقافت ، روایات ، ورثہ کا نقطہ انقطاع ہے ، دنیا کے سب سے بڑے جیویلری ریٹیلر کا تاج حاصل کرنا ہے اور ہم جو پانے کے لیے کوشاں ہیں اس کو عالیہ بھٹ ایک اداکارہ اور شخصیت دونوں حیثیت سے بدرجہ اتم پیش کرتی ہیں ۔ ہمارے برانڈ کے سفر اور ایک برانڈ کے طور پر آرزومندی سے اعلیٰ مسابقتی فلمی صنعت میں ان کا متاثر کن کیرئیر مزید نکھارے گا ۔ جیسا کہ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اپنی 30 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے ، ہم اپنے خیر خواہ صارفین کو بہترین جیویلری کی خریدی کا تجربہ فراہم کرنے اپنی عہد بندی کی تجدید کرتے ہیں ‘ ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس آرام دہ اور صارف دوست پالیسیوں کے ساتھ استثنائی جیویلری شاپنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے جو مالا بار وعدہ کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ یہ وعدہ صارفین کو بے جوڑ معیار ، شفافیت اور خدمات کے تیقن کی ضمانت دیتا ہے ۔ 20ممالک سے جدید ڈیزائن کردہ طلا ، ہیرے اور قیمتی پتھروں میں زائد از 12 خصوصی برانڈس کے ساتھ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اپنے ہمہ وسیع تر ہمہ ثقافتی صارف اساس کی متنوع پسند اور ترجیحات کی پابجائی کرتا ہے ۔۔