عالیہ بھٹ نے ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی پہلی جھلک شیئر کی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی ووڈ ڈیبیو فلم ‘ہارٹ آف اسٹون’ کا پہلا جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ فلموں میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ہالی ووڈ فلم میں عالیہ ایکشن سے بھرپور سیکونس کرتی نظر آئیں گی۔ ہارٹ آف اسٹون میں عالیہ بھٹ کے ساتھ گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن بھی ہیں۔عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا فرسٹ لک شیئر کیا ہے ۔