عالیہ بھٹ کو گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں سعودی عرب کے جدہ میں منعقدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ اعزاز دیا گیا۔ عالیہ کو تیونسی اداکارہ ہینڈ سبری کے ساتھ ایک خصوصی تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا، جہاں ہینڈ سبری کو عمر شریف ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ ملنے پر عالیہ بھٹ نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا گولڈن گلوبز کی جانب سے اعزاز حاصل کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔ میں دنیا بھر میں فلم اور ٹیلی وژن کے شعبے میں تبدیلی لا رہی باصلاحیت خواتین اور نئے آنے والے فنکاروں کی نمائندگی کرنے کے موقع پر شکر گزار ہوں۔ ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے لوگ مؤثر اور اثر انگیز کہانیاں سنانے کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، یہ اعزاز واقعی بہت معنی رکھتا ہے ۔ عالیہ بھٹ جلد ہی یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی آنے والی فلم ’الفا‘ میں نظر آئیں گی۔