ایم۔ اے وحیدرومانی میڈیا اسٹار نظام آباد کاچیف منسٹرکو مکتوب
نظام آباد :23؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ایم اے وحیدرومانی میڈیا اسٹار پھو لانگ نظام آباد نے وزیر اعلی تلنگانہ کو بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ ایک تحریر روانہ کرتے ہوئے اس جانب متوجہ کرواتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر اگادی دسہرہ اور دیگر تہوار کے موقع پر کابینہ کی توسیع کی جاتی ہے اور نئے چہروں کو شامل کیا جاتا ہے اس طرح نئے تحفے دیے جاتے ہیں لہذا ملت اسلامیہ کے حقیقی ہمدرد وبے لوث خدمت گزا رمحترم عامر علی خان صاحب کو عیدالفطر کے موقع پر تحفہ دیتے ہوئے مسلمانوں میں پھیلی بے چینی کو دور کریں اور عامر علی خان صاحب کو کابینی وزیر بناتے ہوئے اقلیتوں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے اقلیتوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کودور کیا جائے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ موصوف کسی عہدہ کے بغیر کمزوروں اور معاشی پریشان نوجوانوں اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں اور مجبور نوجوانوں کو خود روزگار بنانے اور اپنے پیروں پر کھڑے رہنے کی مثال قائم کی اور بغیر کسی شہرت کے اس کام کو پاے تکمیل تک پہنچا رہے۔ جناب عامر علی خان صاحب وہ شخصیت ہے نوجوان طلبا و طالبات کوآگے بڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے آج انکی بے لوث خدمت سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ مجھ ناچیز کو قوی امید ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد جناب عامر علی خان کوآپ کی وزارت کا قلمدان تفویض کیا جائے گا ۔اس سے حکومت اور اقلیتوں میں ایک نئی امنگ پیدا ہو گی اور حکومت کو بھی اس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔