عامر خان اور مروگاداس گجنی 2 پر کام کریں گے

   

ممبئی : ساؤتھ فلموں کے ڈائریکٹرز اور بالی ووڈ اسٹارز یہ جوڑی اس وقت ہندوستانی سنیما میں 1000-900 کروڑ روپے کی فلمیں دے رہی ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا نے رنبیرکپور کے ساتھ 900 کروڑکی فلم اینیمل بنائی جبکہ شاہ رخ خان اور ایٹلی نے مل کر1000 کروڑکی فلم جوان بنائی۔ اب سلمان خان پہلی بار ساؤتھ ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کے ساتھ سکندر میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کے1000کروڑ روپے کمانے کی امید ہے۔ ادھر خبریں آ رہی ہیں کہ اے آر مروگادوس اب عامر خان کے ساتھ گجنی 2 پرکام شروع کریں گے؟ اب ہدایت کار نے ان خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔سب جانتے ہوں گے کہ اے آر مروگادوس نے عامر خان کی 2008 کی فلم گجنی کی ہدایت کاری کی تھی۔ یہ 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بالی ووڈ فلم بنی ۔ 17 سال پہلے آئی گجنی ایک بلاک بسٹر فلم تھی۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ آسین تھیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اے آر مروگادوس نے گجنی 2 کے بارے میں بات کی۔ یہ رپورٹس اس وقت زور پکڑنے لگیں جب پروڈیوسر اللو اروند نے فلم کو آگے لے جانے کی خواہش ظاہر کی۔2005 کی تامل فلم گجنی جس میں سوریا کی اداکاری تھی، 2008 میں عامر خان کے ساتھ ہندی میں دوبارہ بنائی گئی، جو باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بنی۔ یہ ایک تاریخی فلم بن گئی۔ حالیہ رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ گجنی 2 ایک دو لسانی پروجیکٹ ہوگا، جس کی شوٹنگ بیک وقت تامل اور ہندی میں کی جائے گی، جس میں سوریا اور عامر خان اپنے اپنے کرداروں کو دوبارہ ادا کریں گے۔