ممبئی : معروف فلمساز رام گوپال نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ کو اپنی طلاق کا جشن منانا چاہئے۔ اس ضمن میں فلمساز رام گوپال روما نے ٹوئٹر پر عامر خان اور اْن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔ رام گوپال ورما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی زندگی مزید رنگین اور خوشگوار ہوجائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میرا یقین یہ ہے کہ انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہئے۔ رامو نے مزید کہا کہ ’طلاقیں علم و دانش کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ شادیاں جہالت اور حماقتوں سے ہوتی ہیں‘۔ رام گوپال ورما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان اور کرن راؤ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ ایک دوسرے کی بھلائی کے لئے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ مستقبل کیلئے بھی مفید ہوگا‘۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے کی وجوہات صرف آپ دونوں ہی بہتر جانتے ہیں‘۔