عامر خان اپنی 4 منزلہ عمارت کو دواخانے میں تبدیل کرنے کیلئے تیار

   

کراچی۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو دواخانہ بنانے کی پیشکش کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنی عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باکسر عامر خان نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے دواخانوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس اقدام سے وہ کورونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔