عامر خان کا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

   

لندن: پاکستانی نژاد برطانیہ کے سابق عالمی چمپئن باکسر عامر خان نے طویل کامیابیوں پر مشتمل شاندار کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا کہ ’اپنے گلوز اُتارنے کا وقت آگیا ہے، میں 27 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ایک شان دار کیریئر پر خوشی محسوس کر رہا ہوں‘۔سابق عالمی چمپیئن باکسر نے کہا کہ ‘میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ غیرمعمولی ٹیم جس کے ساتھ میں کام کر چکا ہوں، اور میرا خاندان، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور حمایت جو انہوں نے میرے ساتھ کی’۔سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمپیئن اور 2004 میں ایتھنز اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے عامر خان نے 2005 میں پروفیشنل باکسنگ کا آغاز کیا تھا۔عامر خان کا آخری مقابلہ رواں برس فروری میں کیل بروک کے ساتھ ہوا، جس میں انہیں ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عامر خان نے کیریئر میں 34 فتوحات حاصل کیں جبکہ 6 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔