عامر خان کا ڈریم پراجکٹ ’مہابھارت‘

   

نئے چہروں کیساتھ اگست میں پراجکٹ پر کام شروع ہوگا
حیدرآباد، 21 جولائی (ایم اے سلام) بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان نے توثیق کی ہے کہ وہ اپنے ڈریم پراجکٹ ’مہابھارت‘ پر آخرکار آئندہ ماہ اگست سے کام کی شروعات کریں گے۔ انھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اسے محض ایک فلم نہیں بلکہ سلسلہ وار فلموں کے طور پر بنایا جائے گا، کیونکہ یہ کہانی اتنی بڑی ہے کہ اس کا ایک فلم میں احاطہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ عامر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس فلم میں کوئی معروف چہروں کو کاسٹ نہیں کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ناظرین کی توجہ اداکاروں پر نہیں بلکہ اسٹوری پر مرکوز رہے۔