عامر خان کیساتھ دوبارہ کام کرنے کرن راؤ تیار

   

ممبئی: معروف بالی ووڈ ہدایت کارکرن راؤ جو اس وقت اپنے 2024 کے طنزیہ ڈرامے لاپتا لیڈیز کی کامیابی پر خوش ہیں، انہوں نے اپنے سابق شوہر عامر خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک خصوصی تقریب کے دوران جب میزبان نے ان سے عامر خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں، ہم مستقبل میں ضرور ایک ساتھ کام کریں گے، میں نہیں جانتی کہ کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، آپ جانتے ہیں۔ میں ہمیشہ اس کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔ عامر خان چاہے اداکاری کر رہے ہوں، چاہے وہ پروڈیوس کریں گے، میں نہیں جانتی اور ایمانداری سے کہوں تو میں دوبارہ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے پہلے کہانی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور پھر یہ اپنا اگلا سفر طے کرے گی۔ لہذا امید ہے کہ ہم دوبارہ مل کر کام کریں گے۔ یادرہے کہ عامر خان اور کرن راؤ نے ایک ساتھ چند فلمیں بنائی ہیں جو کامیاب رہی لیکن ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی ۔