عامر خان کی اگلی فلم کرسمس 2024 پر ریلیز ہوگی

   

ممبئی۔ بالی ووڈکے سوپر اسٹار عامر خان ایک ابھی تک بغیر نام والی فلم کے ساتھ اداکاری میں واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں، جو کرسمس 2024 کو ریلیز کردی جائے گی اور اس کا مقابلہ اکشے کمارکی ویلکم 3 سے ہوگا۔ فلم کے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ایکس پر تفصیلات بتائی اور یہاں انہوں نے فلم کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ فلم کی پری پروڈکشن جاری ہے اور یہ20 جنوری 2024 کو فلور پر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان نے اگلی فلم کے لیے کرسمس 2024 کو لاک کردیا گیا ہے ۔ عامر خان پروڈکشنزکا پروڈ نمبر 16 ، جس کا ابھی تک عنوان نہیں دیا گیا، اس میں عامر خان مرکزی کردار میں ہیں، 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے والی فلم کی پری پروڈکشن جاری ہے اور فلم 20 جنوری 2024 کو فلور پر جائے گی… مزید تفصیلات جلد ہی آنے والی ہیں،‘‘ آدرش نے ٹویٹ کیا۔’لال سنگھ چڈھا’ کی بری طرح ناکامی کے بعد عامر نے اداکاری سے وقفہ لیا ہے۔