عامر خان کی بیٹی ایرا نے نوپورشیکھرے سے منگنی کرلی

   

ممبئی۔ سوپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دوست نوپور شیکھرے سے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایراخان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دوست سے منگنی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے نے اٹلی کے مشہور شوآئرن مین میں شرکت کی اور اس میں وہ اپنی دوست کو محبت کی پیشکش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوپور شیکھرے ایرا خان کی طرف جاتے ہی گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں انگوٹھی پہناتے ہیں۔دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے دوست اور مداح اْنہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن جوڑے کی طرف سے اسکی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایرا خان شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کے باوجود سوشل میڈیا پر اپنے دوست فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ پوسٹس کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور رینا دت کی اکلوتی بیٹی ایران خان نے کچھ سال قبل تھیٹر ڈائریکٹر کے طور پر ڈیبیو کیا تھا لیکن تاحال انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔