عامر خان کی بیٹی ایرا کی نوپور شیکھارے سے شادی

   

ممبئی۔ بالی ووڈکے پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان ممبئی میں اپنے منگیتر اور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھارے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں، جس کے بعد کورٹ میرج کی جائے گی۔ ایرا3 جنوری 2024 کو اپنی زندگی کی محبت سے شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔ لو برڈزکی گزشتہ سال اٹلی میں منگنی ہوئی تھی اور انہوں نے بعد میں ممبئی میں اپنے خاندان اور دوستوں کے لیے ایک منگنی پارٹی کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب ممبئی میں ہوگی، جس کے بعد کورٹ میرج ہوگی۔ وہ راجستھان کے شہر جے پور میں ایک شاندار استقبالیہ کی میزبانی کریں گے، جہاں پوری انڈسٹری کو مدعوکیا جائے گا۔ پچھلے مہینے ایرا نے اپنی شادی سے پہلے کی تقریبات کی ایک جھلک شیئرکی تھی۔ اس تقریب میں دولہا اور دلہن کے خاندان ہر ایک کو کھانے کے لیے مدعو کرتے دیکھے گئے اور تحائف کا تبادلہ کرتے رہے۔ ایرا اور نوپور نے کبھی بھی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کیا۔ نوپور نے ستمبر 2022 میں اٹلی میں ٹرائیتھلون کے دوران ایراسے اظہار محبت کیا۔ایرا عامر اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔ اس کا ایک بھائی ہے جس کا نام جنید ہے۔