عامر خان کی سالگرہ پر سابق دوبیویاں بھی موجود

   

ممبئی ۔15 مارچ (ایجنسیز) مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان نے 14 مارچ کو اپنی سالگرہ منائی۔ وہ 61 سال کے ہوگئے۔ عامر نے کوئی شاندار تقریب کا اہتمام نہیں کیا، لیکن اپنے پورے خاندان اور چند قریبی دوستوں کے ساتھ جشن منایا۔ ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان بھی عامرکی سالگرہ کی تقریب کا حصہ تھے۔ عرفان نے عامرکی سالگرہ کی اندرونی ویڈیو بھی شیئرکی۔ عرفان پٹھان کی جانب سے شائع کی گئی سالگرہ کی ویڈیو عامر کے داماد، عائرہ خان کے شوہر نوپور شیکھرے نے بنائی تھی۔ ویڈیو شائع کرتے ہوئے عرفان نے لکھا عامر بھائی کو سالگرہ مبارک ہو، اس کے علاوہ، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ آئرا کو اپنی اگاتسو فاؤنڈیشن کے ذریعے مؤثرکام کرتے ہوئے، آگاہی پھیلانے اور دماغی صحت کو سپورٹ کرتے ہوئے۔ عرفان کی اہلیہ صفا بیگ نے بھی پارٹی میں شرکت کی۔ عرفان نے عامر خان کو کیک بھی کھلایا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ عامر خان کا پورا خاندان نے ان کی 61ویں سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ان کی سابقہ بیویاں رینا دتہ اورکرن راؤ کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ عامر کی ہونے والی تیسری بیویگوری سپراٹ بھی پارٹی میں شامل تھیں۔ عامر کے تین بچے آزاد خان راؤ، آئرہ خان اور جنید خان بھی اپنے والد کی سالگرہ پر بہت خوش نظر آئے۔عامر خان ان دنوں اپنے بیٹے جنید کی فلم ’’ایک دن‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں فلم کا ٹریلر ریلیزکیا۔ عامر اپنے پروڈکشن ہاؤس کی فلم ’’لاہور 1947‘‘ کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔ سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور عامر بھی ایک مختصرکردار میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔