عامر خان کی فلم ستارے زمین پر ،چمپئن کا ریمیک

   

لیڈز، 20 جون (ایجنسیز) ۔ستار زمین پر اس وقت ہر طرف موضوع بحث ہے۔ عامر خان اس فلم سے تقریباً 3 سال بعد واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم جب اس فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا تو لوگوں کو معلوم ہوا کہ یہ فلم سال 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم چمپیئن کا ریمیک ہے تاہم جب لوگوں نے دونوں فلموں کے مناظرکا موازنہ کیا تو دونوں بالکل ایک جیسے لگ رہے تھے جس کے بعد فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ایسا نہیں ہوا۔عامر خان کی فلم ستارے زمین پر 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ تاہم اس کا ریویو بھی سامنے آیا ہے جس میں فلم کو بہت اچھا ردعمل ملا ہے۔ اصل فلم کی بات کریں تو اس فلم کو جیویئر فیسر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں کئی اہم اداکار مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔ لوگوں نے اس فلم کو بہت پسند کیا جس کے بعد اسے کئی دوسری زبانوں میں بھی بنایا گیا۔ فلم چمپئنز سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس فلم کا ریمیک 2021 میں سعودی عرب میں بنایا گیا تاہم فلم کا نام وہی رکھا گیا۔ سعودی عرب کے بعد اس کا ریمیک جرمن زبان میں 2022 میں بنایا گیا۔ امریکہ میں بھی اس فلم کا ریمیک سال 2023 میں چمپئن کے نام سے بنایا گیا۔ اس سب کے بعد ستارے زمین پر بنانے کا باضابطہ اعلان بھی سال 2023 میں کیا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس فلم میں عامر خان کی والدہ نے 90 سال کی عمر میں ڈیبیوکیا ہے۔