ممبئی ۔ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے جون 2024 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی فلم مہاراج سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ شروری واگھ نظرآئی تھیں۔ اب جنید اپنی دوسری فلم لانے جا رہے ہیں۔ تاہم اس بار وہ او ٹی ٹی پر نہیں بلکہ بڑے پردے پرنظرآئیں گے۔ جنید خان کی دوسری فلم کا نام لویاپا ہے۔ نام سے ہی لگتا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہے۔ اس میں ان کے ساتھ فلم پروڈیوسر بونی کپورکی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نظر آنے والی ہیں۔ ترن آدرش کے مطابق لویاپا7 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یعنی ویلنٹائن ڈے سے ایک ہفتہ پہلے ریلیز ہوگی۔ لہذا اس فلم کو ویلنٹائن ہفتہ کا فائدہ مل سکتا ہے اس فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔ فینٹم اسٹوڈیوز اور زی اسٹوڈیو نے مشترکہ طور پر اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ خوشی کپور اور جنید دونوں کے لیے یہ پہلا موقع ہے جب وہ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں کو صرف اوٹی ٹی پر دیکھا گیا تھا۔ جنید جہاں مہاراج میں نظر آئے تھے وہیں خوشی کپورکو زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی دی آرچیز میں دیکھا گیا تھا۔ یہ خوشی کی پہلی فلم تھی۔