عامر سلیم کی رحلت پردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میںدعائیہ نشست کا انعقاد

   

نئی دہلی: دہلی کے سینئر صحافی عامر سلیم کی اچانک رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترمیں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیاجس میں مرحوم عامر سلیم کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی-نشست کی صدارت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے کی ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے کہا کہ مرحوم سے ان کے دیرینہ ذاتی تعلقات تھے ۔ مرحوم بہترین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ عالم، شاعر اور انتہائی اعلیٰ درجہ کے اخلاق کے مالک تھے ۔ ان کا اس طرح اچانک چلے جانا میرے لیے ذاتی نقصان ہے ۔ جس کی بھرپائی عمر بھر نہیں ہو پائیگی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے بھی مرحوم کی اوصاف حمیدہ کی تعریف و توصیف بیان کی۔ حافظ محمد طیب نے قرآن خوانی کی -مولانا محمد ادریس حسینی نے دعاء مغفرت کرائی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام اورتمام لواحقین اور دوست و احباب کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ اس نشست میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔