عامر شکیل کے فرزند کی قبل از وقت گرفتاری کی ضمانت نامنظور

   

سابق رکن اسمبلی ٹی آر ایس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ
حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) سابقہ رکن اسمبلی بودھن عامر شکیل کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ سال 2022 کے ایک مقدمہ میں عدالت نے عامر شکیل کے فرزند راحیل کو قبل از وقت ضمانت دینے سے انکار کردیا اور ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے تحت اس مقدمہ میں چارج شیٹ داخل کئے جانے اور راحیل کے ملوث نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے راحیل کو وکیل نے عدالت میں پیروی کی اور بحث میں حصہ لیتے ہوئے دلائل پیش کئے ۔ ذرائع کے مطابق 17 مارچ 2022 کو پیش آئے حادثہ میں حسن محمد کو ملزم بنایا گیا تھا اور اس سلسلہ میں چارج شیٹ بھی داخل کی گئی تھی ۔ راحیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی مخاصمت کے تحت دو سال پرانے کیس میں راحیل کو پھانسنے کی سازش کی گئی ہے اور اس مقدمہ میں راحیل کو گرفتار کرنے کا امکان ہے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راحیل دستیاب ہے اور کہیں فرار ہونے کا موقع نہیں ہے ۔ اس لئے قبل از وقت ضمانت منظور کی جائے ۔ جبکہ پبلک پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس حادثہ میں ملزم کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں اور اس مرحلہ میں ضمانت کی منظوری شواہد پر اثر انداز ہوسکتی ہے ۔ جس پر عدالت سماعت کے بعد گرفتاری قبل از وقت ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔ ع