انجینئروں کیلئے 10 روزہ مفت خصوصی تربیتی پروگرام
حیدرآباد 9 جولائی (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان ایم ایل سی کی قیادت اور نگرانی میں کام کرنے والے سیاست ہب فاؤنڈیشن نے ملت کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی رہنمائی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو اندرون و بیرون ملک روزگار؍ ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے بھی مختلف پروگرامس شروع کئے گئے ہیں۔ چنانچہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر جناب عامر علی خان نے ایک اور پہل کرتے ہوئے پرکشش روزگار و ملازمتوں کے خواہاں انجینئروں کے لئے 10 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے اور یہ تربیتی پروگرام بالکل مفت رہے گا۔ اس ضمن میں سیاست۔ ہب فاؤنڈیشن نے سرفہرست ELV سلیوشنس کمپنی IPSYS کے ساتھ تعاون و اشتراک کیا ہے۔ جہاں تک اس ٹریننگ پروگرام کا سوال ہے یہ صد فیصد مفت پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام ہے جس کا مقصد آپ نے کلاس روم میں جو کچھ سیکھا اور صنعت کی جو توقعات اور تقاضے ہیں ان کے درمیان پائی جانے والی خلیج کو پاٹتا ہے۔ پہلے مرحلہ میں صرف 20 انجینئروں کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔ امیدواروں کی اہلیت بی ای، بی ٹیک مقرر کی گئی ہے۔ پیر سے تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگا۔ صبح 10 بجے تا دوپہر 12 بجے کلاس ہوگی۔ امیدواروں کو 1000 روپے جمع کروانا ہوگا۔ دس روزہ ٹریننگ کی تکمیل پر یہ رقم واپس کردی جائے گی۔ اپنے ناموں کا اندراج دیئے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے کرا سکتے ہیں۔ دیگر تفصیلات کے لئے فون نمبر 9010080300 پر ربط پیدا کریں۔ واضح رہے کہ زبیر عثمانی اکسپرٹ ٹرینر ٹریننگ فراہم کریں گے۔