کاغذنگر۔ 18؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ کاغذ نگر میں جمعت علماء ہند ضلع صدر مولانا مبین احمد قاسمی نے این آر آئی خواجہ صلاح الدین، عبدالحفیظ، مصرف حسین، حافظ احمد امین کے ساتھ مل کر نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان صاحب ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارک بادی پیش کرتے ہوئے مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ بعد ازاں مولانا مبین احمد قاسمی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے صحیح فیصلہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے ہمدرد و اردو کے خدمت گزار سیاست نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کو قانون ساز کونسل نامزد کیا ہے، تاکہ تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی ہو سکے, انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ جناب عامر علی خان کو ریاستی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں ک مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کرنے کا ریاستی کانگریس پارٹی ہائی کمان سے مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں جمعیت العلماء ہند ضلع صدر مولانا مبین احمد قاسمین میں مقامی مسلم اقلیتوں کے ساتھ مل کر اپس میں مٹھائی تقسیم اور مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔