عامر علی خان کی سابق چیف منسٹر نارائن سوامی سے خیرسگالی ملاقات

   

ریاست کے تازہ حالات اور کانگریس کی تنظیم جدید پر تبادلہ خیال، آج سے تین اضلاع کا دورہ
حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل عامر علی خان نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے آبزرور سابق چیف منسٹر پڈوچیری وی نارائن سوامی سے آج شہر کے ایک ہوٹل میں خیرسگالی ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کانگریس کی تنظیم جدید و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس ہائی کمان نے نارائن سوامی کو ناگرکرنول، ونپرتی اور گدوال کا مبصر بنایا ہیاور ضلع صدور کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پردیش کانگریس کے آرگنائزر عامر علی خان اور دیگر اس میں تعاون کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران کانگریس کے سینئر قائد سابق وزیر جی چناریڈی بھی موجود تھے۔ متذکرہ ضلع کمیٹیوں کا انتخاب کرنے اور مقامی قائدین سے ملاقات کرنے سابق چیف منسٹر نارائن سوامی، عامر علی خان کے علاوہ دیگر قائدین 12 اکٹوبر صبح 7 بجے کرنول کیلئے روانہ ہوں گے جہاں ضلع کانگریس آفس میں 11 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 11:30 بجے ضلع کانگریس قائدین کا اجلاس طلب کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے ناگرکرنول اسمبلی حلقہ کے قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ 13 اکٹوبر کو صبح 11 بجے اچم پیٹ اسمبلی حلقہ کے قائدین اور کارکنوں کا اجلاس طلب کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے اسمبلی حلقہ کولہاپور کے قائدین اور کارکنوں کا اجلاس منعقد کریں گے۔ 14 اکٹوبر صبح 11 بجے ضلع ونپرتی کے کانگریس دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 11:30 بجے ضلع کانگریس کمیٹی قائدین کے ساتھ اجلاس کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے اسمبلی حلقہ ونپرتی کے قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ 15 اکٹوبرکو صبح 11 بجے اسمبلی حلقہ دیورکدرہ کے پارٹی قائدین اور کارکنوں کا اجلاس منعقد کریں گے۔ 16 اکٹوبر کو صبح 11 بجے ضلع گدوال کانگریس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے اسمبلی حلقہ گدوال کے قائدین اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 17 اکٹوبر کو صبح 11 بجے اسمبلی حلقہ عالم پور کے قائدین و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے گدوال میں سماجی تنظیمی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ 18 اکٹوبر کو صبح 10:30 بجے ناگرکرنول میں سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے اجلاس منعقد کریں گے۔ دوپہر 2 بجے ونپرتی میں سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ 2