عامر علی خان کے سیاسی سفر سے غریبوں کو اُمیدیں

   

مقامی دفتر سیاست نرمل پر مٹھائیوں کی تقسیم اور نیک تمنائیں
نرمل 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی بحیثیت قانون ساز رکن نامزدگی کی خوشی میں کانگریس کے سینئر قائدین مسٹر محمد عتیق احمد سابق معاون رکن ضلع پریشد، سید کلیم صبا کانگریس ٹاؤن جنرل سکریٹری کے علاوہ مظہر خان نائب صدر ٹاؤن کانگریس، محمد ذیشان علی حرکیاتی کانگریس قائد، محمد زاہد علی این آر آئی کے علاوہ محمد عثمان نے سید جلیل ازہر سے مقامی دفتر سیاست پہونچ کر جناب عامر علی خاں کی نامزدگی پر خوش و مسرت کا اظہار کیا۔ دفتر میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی۔ ان قائدین نے کہاکہ جناب عامر علی خاں کے سیاسی سفر کا آغاز ملت کے پریشان حال عوام کے لئے ایک اُمید ہے۔ جناب عامر علی خاں نے بحیثیت صحافی کئی ایک فلاحی خدمات کے ذریعہ تاریخ رقم کی ہے۔ ہم بہت جلد عامر علی خاں کو کابینہ میں بحیثیت وزیر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان قائدین نے سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے اور چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیاکہ کانگریس نے بہت باریک بینی سے کام لیتے ہوئے بے لوث خدمت گذار عامر علی خاں کو گورنر کوٹہ میں قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرتے ہوئے بہت اچھا قدم اُٹھایا ہے۔