عامر یا ریتک کون توڑے گا کے جی ایف 2 کا ریکارڈ

   

حیدرآباد۔ یش اسٹار فلم کے جی ایف 2 نے باکس آفس پرکئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم کے ہندی ورژن کی پہلے دن کی آمدنی کروڑہا روپے کا نیا ریکارڈ تھی۔ باکس آفس پر 53.95 کروڑ کے ساتھ پہلے دن کا اس نے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ ہندی مارکیٹ میں کسی فلم کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ ہے۔ یش اسٹارر نے وارکا ریکارڈ توڑا جس نے پہلے دن 53.53 کروڑکا ریکارڈ بنایا تھا۔ فلم نے صرف دو دنوں میں 100.74 کروڑ حاصل کئے اور اس نے صرف سات دنوں میں 250 کروڑ کا نشان عبور کیا۔اس سال بالی ووڈ کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں تو کون سی فلم باکس آفس پرکے جی ایف 2 کو مات دے گی؟ یہ سوال اب سب سے اہم ہوگیاہے۔
پرتھوی راج: اکشے کمار اسٹارر پرتھویراج ایک مدت سے انتظار کی جانے والی فلم ہے۔ فلم بین پیریڈ ڈراموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس میں اکشے کمار ہیں، اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا یہ فلم باکس آفس پرکے جی ایف 2 کو مات دے پائے گی یا نہیں۔
لال سنگھ چڈھا :عامر خان کی فلم ہمیشہ ہی باکس آفس پر ایک بمپر اوپننگ کرتی ہے اور ٹھگزآف ہندوستان کے علاوہ اداکار کی آخری چند ریلیز نے باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لہذا امیدکر سکتے ہیں کہ شاید لال سنگھ چڈھا کے جی ایف 2کا ریکارڈ توڑ دے۔
برہمسترا: براہماسترا کی ریلیز سے پہلے کی خبریں اچھی نہیں تھیں لیکن عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہے۔ فلم دیکھنے والے نوبیاہتا جوڑے کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہوسکتے ہیں اور اس کا کے جی ایف 2 سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
وکرم ویدھا : ریتک روشن کی آخری ریلیز وار نے روپے کی بمپر اوپننگ کی اور پہلے دن 53 کروڑکا ریکارڈ بنایا اور وار اور کے جی ایف 2 کے درمیان فرق صرف چند لاکھ روپئے کا رہا ہے لہٰذایہ حیرت کی بات نہیں ہوگی اگر اداکار ریتک اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا باکس آفس پر کے جی ایف 2 کو شکست دی۔