نئی دہلی ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج اعلان کیا کہ عام آدمی پارٹی آنے والے لوک سبھا چناؤ اپنے بل پر لڑے گی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کو خارج از امکان قرار دیا ۔ یہاں میڈیا سے خطاب میں انہوں نے بیان کیا کہ پارٹی دہلی کیلئے مکمل ریاست کے درجہ کے بارے میں بھرپور جدوجہد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اسی مسئلہ پر ہم لوک سبھا انتخابات لڑیں گے کیونکہ اس سے قومی دارالحکومت متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کانگریس کے ساتھ اتحاد پر بات چیت نہیں کررہے ہیں۔