نئی دہلی ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے قرول باغ اسمبلی حلقہ کے نمائندے وشیش روی نے جمعہ کو کہا کہ وہ کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔ روی نے بتایا کہ ان کے بھائی بھی اس مرض سے متاثر ہیں ۔ روی کے مطابق وہ موجودہ طور پر ہوم کورنٹائن ہیں ۔ ان میں بیماری کے علامات ابھی ظاہر نہیں ہورہی ہے لیکن ٹسٹ میں وہ پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ تین مرتبہ کے عام آدمی پارٹی ایم ایل اے روی اپنے حلقہ میں ریلیف کاموں میں سرگرم رہے ہیں ۔
