عام آدمی پارٹی تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں مقابلے کی خواہاں !

   

ریاست کے بجٹ اختصاص پر انچارج تلنگانہ سومناتھ بھارتی کا ردعمل
حیدرآباد۔9۔مارچ۔(سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی تلنگانہ انچارج سومناتھ بھارتی کی جانب سے تلنگانہ راشٹر سمیتی سربراہ اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر کی جانے والی تنقیدوں اور تلنگانہ بجٹ پر کئے جانے والے تبصرہ کو دیکھتے ہوئے کہا جار ہاہے کہ عام آدمی پارٹی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں سرگرم حصہ لے سکتی ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے تعلیم کے میدان میں کئے جانے والے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی و انچارج تلنگانہ سومناتھ بھارتی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو ’’چھوٹامودی‘‘ قرار دیا ہے اور حکومت تلنگانہ کے بجٹ کو الیکشن پر مبنی بجٹ قرار دیا۔ سومناتھ بھارتی نے حکومت تلنگانہ اور چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ اسی طرح تکبر میں مبتلاء ہیں جس طرح سے مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی تکبر کا شکار ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی نے ریاستی بجٹ میں تعلیمی ترقی کے لئے بجٹ کا 25فیصد حصہ فراہم کیا ہے جبکہ چیف منسٹر تلنگانہ نے تعلیم کے بجٹ میں 10 فیصد سے کمی کرتے ہوئے اسے 6فیصد تک محدود کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے تلنگانہ راشٹر سمیتی اور چیف منسٹر تلنگانہ کو نشانہ بنائے جانے کے علاوہ چیف منسٹر کے دورۂ دہلی کے موقع پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے ملاقات نہ ہونے کے سبب کہا جار ہاہے کہ عام آدمی پارٹی تلنگانہ میں سرگرم سیاست میں حصہ لیتے ہوئے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لے سکتی ہے۔ دہلی کے بعد اب جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے ایسے وقت میں سومناتھ بھارتی کی جانب سے حکومت تلنگانہ کے بجٹ پر تبصرہ کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اور سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے خلاف جس انداز میں عام آدمی پارٹی انچارج تلنگانہ سومناتھ بھارتی بیانات جاری کر رہے ہیں اور حکومت تلنگانہ کی پالیسی اور وعدوں کو پورا نہ کئے جانے پر تنقید کر رہے ہیں ۔ م