عام آدمی پارٹی خانگیانے کی مخالفت کرے گی

   

لکھنو: عام بجٹ میں بجلی، ریلوے ، ٹرانسپورٹ وغیرہ شعبوں کے پرائیویٹائزیشن پر زور دیئے جانے سے ناراض ملازمین تنظیموں کو عام آدمی پارٹی نے یقین دلایا ہے کہ پارٹی ان کے مفادات کے تئیں مکمل طورپر سنجیدہ ہے اور سرکاری محکموں کے پرائیویٹائزیشن کے خلاف لڑائی میں ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے ۔عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سبھا جیت سنگھ نے منگل کو کہاکہ ملازمین لیڈروں کی ناراضگی جائز ہے ۔ اس سے صرف ملازمین کا مفاد ہی متاثر نہیں ہوگا بلکہ حکومت کا یہ قدم عام آدمی کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ بجلی انجینئروں کی تشویش واجب ہے ۔ پرائیویٹ بجلی کمپنیاں صرف منافع والی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو بجلی سپلائی کرنے پر زور دیں گی۔