نئی دہلی: مسلم پولیٹکل کاؤنسل آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کو بھی اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے دلی میونسپل کارپوریشن میں ارکان اسمبلی کے کوٹے سے 17 ارکان کو نامزد کیا جانا تھا جس میں سے 16 عامُ آدمی پارٹی کے نامزد ارکان میں سے ایک بھی مسلم چہرے کو نامزد نہیں کیا گیا ۔انہوں نے یہ بیان دلی میونسپل کارپوریشن میں دلی کے لیفٹنٹ گورنر کے ذریعے بی جے پی کے 10 ارکان کی نامزدگی پر عام آدمی پارٹی کی ترجمان محترمہ آتشی کے ذریعے ایک تنقیدی بیان جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر صاحب نے مسلم چہرہ کو نظر انداز کیا ہے ،جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسلمانوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیاہے ۔ واضح رہے کہ دلی سے منتخب پانچوں مسلم ارکان اسمبلی کا تعلق اسی پارٹی سے ہے۔ ایسے میں وہ مسلمانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کے ایل جی پر نشانہ لگا رہی ہیں جبکہ ان کا اصل درد یہ ہے کہ ان کی پارٹی کے کسی بھی رکن کو نامزد نہیں کیا گیا