عام آدمی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں : دہلی کانگریس صدر شیلا ڈکشٹ 

,

   

نئی دہلی : دہلی پردیش کانگریس کی صدر شیلا ڈکشٹ نے واضح کیا کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی ۔ شیلا ڈکشٹ اتوار کے روز مہرولی اور بدر پور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران یہ بات کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور یہ پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرے گی ۔\

شیلا ڈکشٹ نے واضح کیا کہ کانگریس دہلی میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی ۔او راپنے دم پر الیکشن لڑے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی عوام عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پارٹی سے بیزار ہوچکے ہیں اور اب وہ اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اب کچھ ہی ماہ باقی رہ گئے ہیں ۔ ملک کی عوام کانگریس کو منتخب کریں گی او رمرکز میں راہل گاندھی حکومت بنائیں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ دہلی شیلا ڈکشٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔