عام آدمی پارٹی سے 500 کروڑ کا ہرجانہ دینے کا مطالبہ

,

   

Ferty9 Clinic

لگے رہو کجریول ویڈیو میں تیواری کو ڈانس کرتے ہوئے بتایا گیا
نئی دہلی ۔ /12 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور عام آدمی پارٹی کو ہتھک عزت کی نوٹس بھی جاری کی ہے ۔ لگے رہو کجریوال کے ویڈیو گیت میں پارٹی کے لیڈر منوج تیواری کو بھی رقص کرتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔ بی جے پی نے اس ویڈیو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور عام آدمی پارٹی سے 500 کروڑ کا ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ یہ ویڈیو بظاہر تیواری کے بھوجپوری البمس کا ایڈٹ کیا ہوا حصہ ہے ۔ اس ویڈیو کو عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے ساؤنڈ ٹریک کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے ۔ تیواری نے سوال کیا کہ آخر عام آدمی پارٹی کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ میرے ویڈیوز استعمال کریں ۔