عام آدمی پارٹی قائد سومناتھ بھارتی پر سیاہی پھینکی گئی

,

   


امیٹھی ؍ رائے بریلی : عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی پر آج رائے بریلی میں انک پھینکی گئی اور بعد ازاں اُنھیں گزشتے ہفتے مبینہ قابل اعتراض ریمارک کرنے پر گرفتار بھی کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دو فرقوں کے درمیان عداوت کو ہوا دینے اور دھمکی دینے کے الزام میں اُنھیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ آج اُس وقت سومناتھ بھارتی پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینکی جب وہ ایک گیسٹ ہاؤس سے باہر آرہے تھے ۔ رائے بریلی کے ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔